ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ممبرپارلیمنٹ ای احمد کے انتقال پرمولانااسرارالحق قاسمی کااظہارتعزیت

ممبرپارلیمنٹ ای احمد کے انتقال پرمولانااسرارالحق قاسمی کااظہارتعزیت

Wed, 01 Feb 2017 21:50:48    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم فروری (آئی این ایس انڈیا)مسلم لیگ کے قدیم سیاسی رہنمااورگزشتہ طویل عرصے سے ممبرپارلیمنٹ ای احمدکے اچانک انتقال پرمعروف عالم دین اور ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی نے اپنے دلی رنج و غم کااظہارکیاہے۔مولاناقاسمی نے ان کی طویل مدتی سیاسی خدمات کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ مسلمانوں کے مسائل کے تئیں نہایت حساس تھے اور ہرموقع پرمسلمانوں کی نمائندگی میں پیش پیش رہتے تھے۔انھوں نے گزشتہ سرکارمیں وزیرمملکت کی حیثیت سے اوراس کے علاوہ دیگر مواقع پر بھی مسلمانوں کے مسائل کوحل کروانے کی بھرپورکوششیں کیں۔مولانانے کہاکہ اپنی ذاتی زندگی میں ای احمدصاحب نہایت ہی مہذب اور بااخلاق انسان تھے اوران سے جب بھی ملاقات ہوتی نہایت ہی محبت اور خلوص کامظاہرہ کرتے،ان کے ساتھ مختلف مناسبتوں سے ملی وسیاسی مسائل پر بات چیت کرنے کاموقع ملا،میں نے انہیں ہربارہندوستانی مسلمانوں کے تئیں حددرجہ فکرمندپایا۔مولاناقاسمی نے کہاکہ موصوف ایک سرگرم سیاسی زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں مذہبی تعلیمات پربھی پابندی سے عمل کرتے تھے،نمازاور دیگر ضروریاتِ دین کی پابندی ان کاایک قابل قدروصف تھا۔ مولانا نے کہاکہ ان کے انتقال سے ہندوستانی سیاست کوشدیدنقصان پہنچاہے اوراس ملک کے مسلمانوں نے اپناایک سچاہمدردکھودیاہے۔مولانانے مرحوم کے متعلقین سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔واضح رہے کہ ای احمدصاحب کومنگل کے روزپارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کے دوران ہی اچانک دل کادورہ پڑا،جس کے بعدانہیں فوری طورپررام منوہرلوہیااسپتال منتقل کیاگیا،مگرحالت بگڑتی گئی اوررات دوبجے کے قریب ان کی وفات ہوگئی۔


 


Share: